0

دیر بالا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پی فوڈ آتھارٹی کا مختلف بازاروں کا دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن  سّید ظہیر الاسلام شاہ کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پی فوڈ آتھارٹی شاھد علی کا مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خودونوش کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران کئی دوکانداروں سے غیر صحتمندانہ خوراکی اشیاء تحویل میں لیکر تلف کیا گیا اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا اس کے ساتھ حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر ایک دکان سیل کردی اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی اور کے پی فوڈ آتھارٹی کی کارروائیاں جاری رھے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں