0

سوات میں منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن

سوات (مانند نیوز ڈیسک) منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ دلاور خان بنگش ڈی پی اُو سوات  دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 5495گرام چرس، 570گرام ہیروین و اسلحہ برآمد ضلعی پولیس آفیسردلاور خان بنگش کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُو تھانہ بنٹر انور خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد سلیم خان ولد گل محمد خان ساکن فتح خانخیل کے قبضے سے 1275گرام چرس، ایک عدد پستول 30بور بمعہ 2عدد چارجر، ایک عدد ریپیٹر، ایک عدد پلیٹ بلٹ پروف جیکٹ، 35عدد کارتوس مختلف بور برآمد کر لی،محمد سلیمان ولد عبد القیوم ساکن بنٹر محلہ طاہر آباد کے قبضے سے 499گرام چرس،عثمان علی ولد جمشید خان ساکن فتح خانخیل مینگورہ کے قبضے سے 135گرام ہیروین،وقار خان ولد نعیم الرحمان سکنہ طاہر آباد کے قبضے سے 138گرام ہیروین،اختر علی ولد خانی گل ساکن طاہر آباد کے قبضے سے 1270گرام چرس، ایک عدد پستول اور ساجد علی ولد عبد المجید ساکن بنٹر کے قبضے سے 190گرام ہیروین برآمد کرلی۔  ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ گل شید خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل ولد بخت بلند ساکن محلہ گل آباد شاہدرہ وتکے کے قبضے سے 2451گرام چرس برآمد کی اور عبد الرحمان ولد احمد خان ساکن مابنڑ قلاگے حال بھٹی چوک کے قبضے سے 107گرام ہیروین برآمد کرلی،ایچ ایس اُو تھانہ سیدو شریف رفیع اللہ خان نے دوران گشت میان جان ولد پشم جان سکنہ گلکدہ نمبر ۳ کے قبضے سے 30بور پستول برآمد کرلی، اسی طرح ایس ایچ اُو تھانہ مدین زاہد اللہ خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت تھانہ مدین کو جرم 489F-420/512میں مطلوب مجرم اشتہاری بخت فیروز ولد دلفروز ساکن مدین کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔ضلعی پولیس آفیسردلاور خان بنگش نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں