0

شیرگڑھ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف اپریشن

شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک) سالانہ بھل صفائی مہم کے سلسلے محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ نے شیرگڑھ بازار کے بعد ہاتھیان بازار میں بھی نہر کے کنارے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف اپریشن کلین اپ شروع کر رکھا ہںے جہاں قابضین سے نہ صرف لاکھوں مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزارکرائی بلکہ قابضین کی لاکھوں مالیت کا نقصان بھی ہوا ہںے‌لیکن کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آئی۔غیرقانونی طور پر قائم پُل،ہوٹلزز،سائن بورڈزقصائیوں کی تخت ،چھپڑ اور دوسری ممنوعہ اشیاء اکسیویٹر کی مددسے ہٹاۓگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہاتھیان کے مین بازار میں محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ نے سالانہ بھل صفائی مہم کی سلسلے میں نہر کے دونوں اطراف میں قائم کئے گئے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نورزا علی خان کے قیادت میں کی۔ موقع پر محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او نذیر خان سب انجینئر بشیر خان سمیت محکمہ ایریگیشن کی بڑی تعداد میں اہلکاران ٹی ایم اے تخت بھائی کے انٹی انکروچمنٹ ٹیم کے اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی آپریشن ایکسیویٹر مشین کے ذریعے سے کرایا گیا آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں تھڑے سائن بورڈز  ہوٹلزز کیبین، نہر پرتعمیرکی گئ غیرقانونی پل ،قصائیوں کے تخت سبزی فروشوں اور فروٹ فرشان کے کیبنوں سمیت چھپڑ بھی ہٹا دیئے گئے آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی میڈم انیلہ فہیم نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا خود معائنہ کیا اور موقع پر آپریشن کرنے والے عملے کو ہدایات جاری کر دیں اپریشن کے نتیجے میں قیمتی سرکاری اراضی وقتی طور پر قابضین سے واگزار کرائی گئی ہںے یاد رہںے کہ مختلف سرکاری ادارے مل کر سال میں ایک آدھ بار یہی مشق کرتے نظرآتے ہیں لیکن چند دن گزرنےکے بعدناجائز تجاوزات قائم کرنے والے دوبارہ محکمہ ایریگیشن کی سرکاری اراضی پر قابضین بن کر نئے سرے سے پہلےسے ذیادہ شدت کے ساتھ ناجائز تجازات قائم کرنےلگ جاتےہیں اور یوں یہ سلسلہ گزشتہ کئی دیائیوں سے جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں