0

نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرگاڑی سے اسلحہ برآمد، 2 افراد زیر حراست

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گاڑی سے خودکار بھاری اسلحہ برآمد کرکے 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی کار پارکنگ چیک پوسٹ پر معمول کے مطابق چیکنگ کی جارہی تھی کہ ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اے ایس ایف نے گاڑی میں سوار 2افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا۔اے ایس ایف حکام نے کہا کہ گاڑی میں برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی اور اس کی 57گولیاں، 5میگزین،ایک شارٹ گن اور 6کارتوس شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت حمزہ افتخار اور شفقت علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کا موقف ہے کہ گاڑی سے ملنے والے اسلحہ لائسنس یافتہ ہے تاہم ملزمان ابتدائی تحقیقات میں لائسنس پیش نہیں کرسکے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں