0

گوگل کا امریکی انتخابی امداد روکنے کا اعلان

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) گوگل نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کے خلاف ووٹ دینے والے امریکی کانگریس کے اراکین کو امداد دینے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیٹ پی اے سی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے وہ کانگریس کے کسی بھی ایسے رکن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا جس نے انتخابی نتائج کے خلاف ووٹ دیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری کو انتخابی نتائج کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا تھا اور کانگریس ہالز پر حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد متعدد بڑی کمپنیوں نے ریپبلکن کو انتخابی امداد دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔جن کمپنیوں نے ریپبلکن کے لیے فنڈز روکنے کی دھمکی دی ان میں ایمیزون، اے ٹی اینڈ ٹی، ویریزون کمیونیکیشن، کم کاسٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں