0

بٹ خیلہ، اسسٹنٹ کمشنر کا صفائی مہم کے دوسرے روز صفائی کا معائنہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اورڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے دس روزہ صفائی مہم کے دوسرے روز صفائی کا معائنہ کیا۔اس کے علاوہ عوامی شکایات کے پیش نظر شیل پمپ کا گیج چیک کیا اور بٹ خیلہ بازار سے ناجائز تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے نئی قائم کردہ لائبریری میں تعمیراتی کا م کاجائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ لائبریری کے تعمیراتی کام کے معیار کاخاص خیال رکھیں اور جلد از جلدمکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں