0

تمام گلیوں، ڈھلوانوں اور دیگر تمام جگہوں پر صفائی کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے تمام محکمہ جات شاہراوں، گلیوں، ڈھلوانوں اور دیگرتمام جگہوں پر صفائی کو یقینی بنائیں۔کوڑا دانوں کی صفائی کے اوقات کار میں اضافہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس پلاسٹک کے استعمال روکنے کے لیے کاروائیاں تیز کریں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے منگل کے روز  اپنے دفتر میں ضلع ایبٹ آباد میں  25 جنوری تا 03 فروری 2021 صفائی مہم کے آغاز کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک طارق خان، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعکاشہ کرن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن، ٹی ایم او ایبٹ آباد، حویلیاں، لورہ، لوئر تناول، انفورسمنٹ آفیسر واسا محمد ثاقب، اسسٹنٹ ڈٓائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد ہارون، کینٹ بورڈ اور دیگرمحکمہ جات کے  افسرا ن موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق تمام محکمہ جات پر زور دیا کہ وہ صفائی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے کوڑا کرکٹ کی صفائی کو یقینی بنائیں اور سڑکوں کے کنارے، گلیوں، کوڑا دانوں ِ، کھلے میدانوں، ڈھلوانوں، نالوں اور دیگر ایس تمام جگہوں سے کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے پر پوری توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے ٹی ایم اے، واسا، کینٹ بورڈ اور جی ڈی اے کو شاہراہ ریشم اور مری روڈ کے اطراف تمام کنٹینرز کو باقاعدگی کے ساتھ خالی کرنے اورڈھلوانوں پرموجود پلاسٹک بیگز اور کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہریوں میں صفائی کے حوالے سے  عوا م میں شعور وآگاہی کے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں