0

نوشہرہ، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نوشہرہ  کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرے کی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے صوبائی صدر اسلام الدین خان، ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچہ، آل گورنمنٹ ایمپلائز ضلع نوشہرہ کے صدر محمد ادریس ہاشمی،سکول آفیسر ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر شیر رحمان خٹک، محمد ناہید خان، کاشف خان خویشگی اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سے نوشہرہ شوبر ا چوک پہنچے جہاں سے وہ جلوس کی شکل میں شوبرا چوک سے ہوتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب پہنچے جہاں پر جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی اس احتجاجی مظاہرے میں ملگری استازان، سمیت انجمن پٹواریان و قانون گویان، آل ویلج کونسل /یونین کونسل سیکرٹریز کے صدر نور محمد خان، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز یونین کے صدر اسد خان بدرشی معراج محمد خان، غلام سرور خان ، مقصود علی شاہ، اور دیگر ملازمین تنظیموں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ادریس ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سرکاری ملازمین کا معاشی قتل عام کا تہیہ کر رکھا ہے کیونکہ سرکاری ملازمین اس ملک کی ترقی میں ریڑ ھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکتھے ہیں لیکن ان کی تنخواہیوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے اور ان ہی صوبائی، مرکزی وزراء اور ارکان اسمبلی نے ایک ہی اجلاس میں اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کا فیصلہ کر کے منظوری بھی دے دی انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اسمان سے باتیں کر رہی ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اس مہنگائی کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں رینٹ ہاوس اور میڈیکل الاونس بنیادی تنخواہ میں ضم کریں اور ایڈ ہاک ریلیف کو بھی تنخواہ میں ضم کیا جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھے کیونکہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین اسلام آباد میں اپنے مطالبات کے حل کیلئے پراو ڈالیں اور اس وقت تک دھرنا دیں جب تک ہمیں اپنے مطالبات کے حل کا تحریری نوٹیفیکیشن نہیں دیا جاتا کیونکہ اب اپنا حق مانگنے کا نہیں بلکہ حق چھینے کا وقت آگیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں