0

اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، براڈشیٹ معاملےپرکمیشن بنادیا، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، براڈشیٹ معاملے پرکمیشن بنا دیا۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پرکمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ارکان تمام لوگ مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔  وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اب تک11 ہزار ارب قرضے لئے،چھ ہزار ارب پچھلے قرضوں کی واپسی میں چلے گئے، 3ہزار ارب روپے کی بے قدری میں چلے گئے،کورونا ریلیف میں پندرہ سو ارب گئے ہیں۔حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور احتساب پر سمیت پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کیلئے کمیٹی کے قیام پر غور کیا گیا،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین کا تذکرہ بھی ہوا جس میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے۔راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے کمیٹی میں جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائے جبکہ چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، عامر کیانی، اعجاز چوہدری کو بھی کمیٹی میں لیا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں