0

ایبٹ آباد، غیرقانونی انڈر پراسس ہاوزنگ کالونیز پر کام بند کروائیں، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے ٹی ایم ایز کو ہدا یت کی کہ وہ تمام غیرقانونی انڈر پراسس ہاوزنگ کالونیز پر کام بند کروائیں اور تمام این او سیز کوفی الفور بند کیا جائے۔ یہ ہدا یا ت انہو ں نے بدھ کے روز شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور ماحول کی خرابی، سیوریج، ٹریفک اور آمد و رفت کے مسائل کے حل کے لیے انفراسٹرکچر اور ہاوزنگ کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور حویلیاں کے افسران ے ہاوزنگ کالونیز سے متعلق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے 25، 50 یا 160 سے کم رقبہ جات پر قائم تمام ہاوزنگ کالونیز پر جاری کام اور این او سی کو فی الفور بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس کے علاوہ ہاوزنگ کالونی قوانین سے تصادم اور تمام محکمہ جات کی اجازت کے بغیر ہاوزنگ کالونیز کی رجسٹریشن کوبھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس سلسلے میں ٹی ایم ایز کو ماضی میں دی جانے والی این او سیز کی تفصیل بھی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں