0

تھانہ میں جرنیلی سڑک کے کنارے دس دکانیں جل کر راک کا ڈھیر بن گئیں

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ میں جرنیلی سڑک کے کنارے دس دکانیں جل کر راک کا ڈھیر بن گئیں۔ فوری طور آگ لگنے کی نوجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مالاکنڈ انتظامیہ اور فائر برگیٖڈ کی بر وقت کاروائی سے آس پاس کی دکانیں محفوظ رہیں۔ عوامی حلقوں کا صوبائی حکومت اور مالاکنڈ انتظامیہ سے مالی امداد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق  منگل اور بدھ کے درمیانی شب رات دس بجے کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناء پر تھانہ شوائی آڈہ کے مقام پر ایک کیبن میں اچانک آگ بھڑک اُ ٹھی۔ جوکہ لکڑیوں سے بنائے گئے کیبنوں نے آنا فانا آس پاس کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بادشاہ حسین سپرسٹور، محمد گل نرسری، گل غنی چاول فروش، محسن مرغ فروش، سید واحد بریانی والا، گل محمد چھولے فروش اور دیگر متاثرہ دکانداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں  کرتے ہوئے کہا کہ یہی ان کی روٹی کمانے کا واحد ذریعہ تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان گل خٹک، اسسٹنٹ کمشنر مالاکنڈ سہیل خان اور فائر برگیڈ عملے سمیت عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بروقت پہنچ گئے  اور فوری طور پر آگ بجھائی ورنہ آس پاس کی دکانیں بھی اس طرح جل کر راک کا ڈھیر بن جاتیں، عوامی حلقوں نے صوبائی اور ضلعی حکومت سے غریب متاثرہ دکانداروں کی مالی امداد کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ اپنا روزگار جاری رکھ  بچوں کا پیٹ پالنے کے قابل ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں