0

سیکرٹری کا ضلع لکی مروت دورہ

 سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) سیکرٹری امتیاز شاہ گزشتہ روز مختصر دورے پر ضلع لکی مروت آئے،جہاں پر  اُنہوں نے ریسرچ ایگریکلچر سرائے نورنگ سنٹرکے ساتھ نورنگ میں نئے تعمیراہونیوالی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہسپتال کے لئے سائٹ کادورہ کیااُن کے ہمراہ تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سنیئرنائب صدر طارق سعیدخان میدادخیل  ودیگر بھی موجودتھے۔سیکرٹری ہیلتھ امتیاز شاہ کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت صوبے کے دوردراز اضلاع میں صحت عامہ کی سہولیات شہریوں کو گھروں کے نزدیک میسر کرنے کے لئے اقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ شہری حکومتی وسائل سے مستفید ہوسکے اُنہوں نے کہاکہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے سائٹ کاوزٹ کیاانشاء اللہ عنقریب کام کاآغاز ہوجائے گا۔تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سنیئرنائب صدر طارق سعیدخان میدادخیل  نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں صحت کارڈ پلس سکیم شروع کرکے ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کے صحت سہولیات مفت کردیااوریہ ایک ایسااقدام ہے جو دُنیاکے اکثر ترقیافتہ ممالک میں بھی شروع نہ ہوسکاجس کاسہرا وزیراعلیٰ محمود خان کو جاتاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمودخان کے وژن کے مطابق عام آدمی کی فلاح کیلئے اقدامات اُٹھار ہی ہے،وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے گا اور سب کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم ہوں گی۔اُنہوں نے مزید کہاکہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اپنی ذمہ دارانہ اورکامیاب پالیسیوں کی بدولت ملک  وقوم کومسائل سے نکال دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں