0

چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

سوات (مانند نیوز دیسک) اپوزیشن سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نامور چترالی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی.پشاور میں منعقد ایک پروقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی و ملاکنڈ ڈویژن کی لیڈرشپ نے نئے شامل ہونے والے سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ شامل ہونے والے نامور شخصیات میں حنا رحمن صدر ویمن وینگ پی پی پی چترال  حاجی عبدلرحمن صدر ایم کیو ایم چترال جواد کریم پی پی پی چمرکن نثار احمد خان یو سی صدر ایون محمد رحیم نائب صدر اے این پی چترال,محمد ضیا شاہ تحصیل صدر پی پی پی،  عتیق الرحمن ورکر جے یو ائی چترال,حیدر بیگ مسلم لیگ ن چترال اور جعفر علی سوشل ورکر قابل زکر ہیں۔پارٹی میں شمولیت کے موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن فضل حکیم خان یوسفزئی, مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ ,رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال عبدالطیف،صدر پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال سجاد احمد،  چیئر مین زکوٰۃ کمیٹی چترال محمد قاسم, اور صدر انصاف یوتھ ونگ لوئیر چترال شفیق الرحمن نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی ٹوپی اور مفلر پہنا کر ان کوپارٹی میں خوش امدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے پہلے کارکردگی سے عوام کو مایوس کیا اور اب غلط بیانیہ کی وجہ سے انکی بچی کچی سیاست کا خاتمہ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس پرجوش انداز میں سیاسی لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے اور جس شفافیت سے نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کا سال بھی پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی سے طلوع ہوگا۔ چیئرمین ڈیڈیک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے تصور اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی بھرپور لگن کی وجہ سے صوبہ ترقی کی بہترین منزلیں طے کررہا ہے۔ نئے شامل ہونے والے سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی لیڈرشپ میں چترال میں پارٹی کو مذید منظم کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں