0

کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، شیخ رشید

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت پشاور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری، آئی جی کے پی، سیکرٹری محکمہ داخلہ اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔ شیخ رشید کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، صوبے بشمول ضم اضلاع میں میں امن عامہ کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے امن و امن کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔شیخ رشید نے امن وامان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا نے امن وامان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیاخیبرپختونخوا کو تمام ضروری وسائل مہیا کریں گے، امن وامان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں