0

امریکا میں انتہا پسندوں کی جانب سے دہشتگردی کا خدشہ، الرٹ جاری

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر کے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست سے مایوس عناصرایک مرتبہ پھر حالات خراب کر سکتے ہیں۔حکام نے کہا کہ منتخب عہدیداران، سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر حملوں کا خدشہ ہے۔ حملے کا خدشہ آئندہ چند ہفتوں تک برقراررہ سکتا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں