0

بنی گالہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 1 شخص قتل

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں 2 گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں کے مابین چار گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور 3زخمی ہوزگئے،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ایک شخص کی لاش کو تحویل میں لے لیا،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی،پولیس نے شواہد جمع کر لئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں