0

تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی، دو بھائیوں سمیت 03 رکنی چور گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس کی موبائیل دوکانوں سے چوری کرنے والے گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔ دو بھائیوں سمیت 03 رکنی چور گروہ گرفتار۔ اعتراف جرم۔نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد عمر رفیق ساکن کندی تازہ دین (پبی) نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نے اپنی موبائیل دوکان بند کردی تھی صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 03 عدد LED، 21 عدد موبائیل اور 14 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھے۔اسی طرح قریب دوکانوں سے 22 عدد موبائیل،ایک کیمپوٹر اوربینظیرانکم سپورٹ ڈیوائس بھی چوری کی تھی۔چوری کے اس واردات کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (R) نجم الحسنین نے DSP پبی طیب جان کی سربراہی میں SHOتھانہ پبی شفیع الرحمن پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم /ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر چور گروہ تک رسائی حاصل کی۔ ملزمان لائق،جاوید پسران گلزار ساکنان مہمند ایجنسی حال ناصرکلے اور نقیب ولد سیلمان ساکن پاڑہ چنار حال چوکی ممریز کو گرفتارکر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دروان ملزمان کا اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مال المسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں