0

صحت کارڈ پلس میں کراچی اور لاہور کے ہسپتال بھی شامل ہوگئے، تیمور جھگڑا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں تمام آبادی کے ہیلتھ انشورنس منصوبے صحت کارڈ پلس پروگرام میں کراچی اور لاہور کے ہسپتال بھی شامل ہوگئے۔ اب کراچی کے 4 اور لاہور کے 22 ہسپتال خیبرپختونخوا کے رہائشیوں کو مفت صحت سہولیات مہیا کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وہ مستقل شہری جو کراچی اور لاہور میں مقیم ہیں ان ہسپتالوں میں اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر مفت علاج کرا سکتے ہیں۔ یہ ہسپتال اچھی صحت سہولیات سے آراستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کارڈ پلس کے تحت ہسپتالوں کا دائرہ مزید وسیع کر رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں مزید اچھے ہسپتال صحت کارڈ پلس پروگرام میں شامل ہو جائیں گے۔ کراچی کے 4 ہسپتالوں میں ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال، الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیر میڈیسن شامل ہیں جبکہ لاہور میں عادل ہسپتال، کشور سلطانہ ہسپتال، فاران ہسپتال، الخدمت ٹیچنگ منصورہ ہسپتال، سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال، آرتھوپیڈک میڈیکل کمپلیکس، چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال، عارف میموریل ہسپتال، شریف ہسپتال، الشافی ہسپتال، لائف کیئر ہسپتال، سرجیمیڈ ہسپتال، اختر سعید ٹرسٹ ہسپتال، اصغری بیگم ہسپتال، فیملی ہسپتال، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال، فاطمہ میموریل ہسپتال، لاہور کیئر ہسپتال، انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی، آیویسنا ہسپتال، رشید ہسپتال نیو گارڈن ٹاؤن اور حسین میموریل ہسپتال صحت کارڈ پلس پروگرام میں شامل ہو گئے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں