0

ضلع ملاکنڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈ میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) وسیم اختر کی زیر صدارت کانفرس روم بٹ خیلہ میں منعقدہوا جس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اس دن کے مناسبت سے ضلع بھر میں مختلف تقاریب کے انعقاد،سکولوں کی سطح پر تقریری مقابلے،کشمیریوں کے آزادی کے حق میں مختلف ریلیاں نکالے جائینگے جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 5فروری کو جوش و خروش سے منانے کے لیے تمام تر انتظامات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں