0

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2020 کیلئے سالانہ مالی نتائج کا اعلان

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) ایف ایف سی نے 31 دسبر 2020 کو ختم ہونے والے سال کے مالی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق کمپنی کا خالص منافع میں 0.82  2 ارب  روپے  ریکارڈ کیا گیا۔ منافع کے مطابق کمپنی کی فی شیئر کمائی 16.36 روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 22%زیادہ ہے۔منافع میں اضافہ بنیادی طور پر بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیاراتIFRS کے تقاضوں کے تحت GIDCکی زمہ داری کے خاتمے اور اس کی دوبارہ دی گئی شرح سے جڑے عارضی فائدے سے منسوب ہے۔ جو عدالت العظمی کے فیصلے کے مطابق اگلے چار سالوں میں GIDC کی واپسی کی مدت کے دوران پورا ہوجائے گا۔کمپنی نے اس سہ ماہی کیلئے فی شیئر 3.4روپے کے حتمی منافع کا اعلان کیا جبکہ سال 2020 کیلئے فی شیئرمجموعی تقسیم11.20روپے رہی۔ کمپنی نے 2487ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی جبکہ سال کہ دوران یوریا کی مجموعی سیلز آمدن 97.66 ارب روپے رہی۔خوش آئند بات یہ ہے کہ موجودہ وبائی مرض COVID-19کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود، کمپنی اپنے ملازمین کیلئے صحت اور حفاظت کے بہترین معیار کو یقینی بناتے ہوئے بلاتعطل کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں