0

لاہورسمیت مختلف شہروں کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور،گوجرانوالہ (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرلاہور،گوجرانوالہ،حافظ آباداورگجرات کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہورکے16،گوجرانوالہ،گجرات ایک،ایک اورحافظ آباد کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیا۔لاہورمیں جوہرٹان،ٹاؤن شپ،عسکری 10،ڈی ایچ ایفیز1،فیز3اوراقبال ٹاؤن کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیاگیا۔گوجرانوالہ میں وحدت کالونی کی گلیوں کو بند کردیا گیاہے۔حافظ آباد میں گاؤں کسوکی،سرائے عالمگیرگجرات کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،دفاتربند رہیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں