0

نامعلوم افراد نے امام مسجد کا گلا کاٹ کر قتل کردیا

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور میں ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی نعش ملی ہے، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔پولیس نے کہا کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے اور شالیمار مسجد میں امام تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ ان ہی افراد نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں