0

ہنگو پولیس کی کامیاب کاروائی، اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو .پولیس کی کامیاب کاروائی ۔اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار۔الہ قتل پستول برامد۔جبکہ جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کامیاب کاروائیوں میں لیڈی سمگلر’پانچ منشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں کےدوسہولت کاروں سمیت08جرائم پیشہ افرادکو بھی گرفتارکرلیاگیاہے’گرفتارملزمان کےقبضےسےبھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات بھی برامدکرلی گئی ہے۔ڈی ایس پی حافظ محمدنزیرخان کی تھانہ صدرمیں پریس کانفرنس۔تفصیلات کےمطابق ہنگوتھانہ صدرپولیس نےپیشہ ورانہ مہارت کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے الوڑہ میلےکےرہائشی کےاندھےقتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔ہنگوتھانہ صدرکےعلاقےانارچینہ میں 8جنوری2021کونامعلوم ملزمان  نےالوڑہ میلہ کےرہائشی الیاس نامی شخص کوفائرنگ کرکےقتل کیاتھا’اورنعش انارچینہ بحدنیلام پہاڑی  علاقےمیں پھینک دی تھی.جسکی باقاعدہ ایف آئی ارتھانہ صدر میں مقتول کےبھائی اشفاق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی.’ڈی ایس پی ہیڈکواٹر حافظ محمدنزیرخان نے ایس ایچ اوصدرثواب علی خان کے ہمراہ گرفتارملزم کومیڈیاکے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ اندھے قتل واقعے  کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اواکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر’ایس ایچ اوصدرثواب علی خان اورتفتیشی ٹیم نے ان کی قیادت میں اندھے قتل کیس کاجدیدسائنسی خطوط’نہایت باریک بینی اورپیشہ ورانہ حکمت عملی کی بناء پر تفتیش کرتے ہوئے وردات کےاصل ملزم محمدعارف ولدخان شریف سکنہ کاٹ گھر اورملزمہ (ن) زوجہ دلاورخان سکنہ نوے کلےالوڑہ میلہ تک رسائی حاصل کرکےدونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا’ملزم سے وردات میں استعمال ہونےوالاالہ قتل پستول بھی برامدکرلیاگیاہے.ملزم نے ابتدائی تفتیش کےدوران قتل میں ملوث ہونے کااعتراف جرم بھی کرلیا.ڈی ایس پی حافظ محمد نذیر خان نےبتایا کہ واقعہ زاتی چپقلش کانتیجہ ہےاور قتل کے تمام محرکات تک کمال پیشہ ورانہ مہارت سے رسائی حاصل کی گئی ہے۔ڈی ایس پی نےمزیدبتایاکہ تھانہ صدرپولیس نےایس ایچ اوصدرثواب علی خان اوران کی قیادت میں گزشتہ ایک ہفتے کےدوران  جرائم پیشہ عناصر’منشیات فروشوں اوراشتہاریوں کےخلاف خصوصی کریک ڈاون کےدوران ایک لیڈی سمگلر پانچ منشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں کےدوسہولت کاروں سمیت08جرائم پیشہ افرادکوبھی گرفتارکرلیاہے۔جن کےقبضےسے ایک نان کسٹم پیڈموٹرکار’سولہ کلوگرام چرس’ایکضرب رائفل’ایک بندوق’سینکڑوں مختلف بورکےکارتوس برامدکرکےقبضےمیں لےلئےگئےہے۔ڈی ایس پی نے میڈیاکی تواسط سے جرائم پیشہ عناصرخاص کرمنشیات فروشوں کےنام اپنےپیغام میں خبردارکیاہے کہ منشیات کاکاروبارکرنےوالےملک وقوم کےدشمن ہے۔منشیات کا کاروبارکرنےوالے اس مکروہ دھندے سےتوبہ تائب ہوجائیےاور اوردوسراروزگارتلاش کریں ورنہ بھت جلدقانون کی گرفت میں ہوں گے۔ڈی ایس پی نے اس عزم کو دھرایا کہ ہنگو پولیس اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہنگو کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق کام کرتی رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں