0

یونیورسٹی آف لکی مروت اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیا۔یونیورسٹی آف لکی مروت اور یونیورسٹی آف سوات نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمت نامہ سے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اساتذہ، طلباء اور  محقیقین کا تبادلہ، مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس، مشترکہ کانفرنسیں اور سیمینارز کرانے میں تعاون شامل ہیں۔ اسکے علاوہ مفاہمتی یاداشت میں  مشترکہ نصابی سرگرمیاں، معلوماتی تبادلے، سٹاف ڈویلپمنٹ اور ایونٹس کیلئے دعوت نامے شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف لکی مروت کی طرف سے رجسٹرار انعام اللہ خان اور یونیورسٹی آف سوات کی طرف سے رجسٹرار محبوب الرحمان نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ مفاہمت نامے پر دستخط کے وقت یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان بھی موجود تھے اس موقع پہ یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان   نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ تعلیم اور تحقیق میں ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے اور دونوں تعلیمی اداروں کا مشترکہ اکیڈمک سرگرمیوں اور   تحقیقی پروگرامز میں ایک دوسرے کے تجربات  سے استفادہ لینے کا سنہری موقع ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں