0

سوات، بلو گرام پلے گراونڈ سے منسلک گرین بیلٹ میں لگائے گئے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) بلوگرام پلے گراونڈ کے گرین بیلٹ میں پودوں کے کاٹے جانے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوزب عباس کی متعلقہ حکام کے ساتھ کاٹے ہوئے پودوں کا معائنہ کرنے کے لئے بلوگرام پلے گراونڈ کا دورہ۔ انھوں نے کاٹے گئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی پودوں کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔ نئے پودے لگانے کے موقع پر تعلیم، سپورٹس اور فارسٹ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ یاد رہے نئے لگائے گئے چنار کے پودوں کو نقصان پہنچانے کی خبر اور تصاویر میڈیا میں زیر بحث آئی تھیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں