0

جمرود میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچی جابحق

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ سورکمر میں ایک تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے دس سالہ بچی جابحق ہو گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق جمرود کے علاقہ سورکمر میں پاک افغان شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے نواز خان کی بیٹی کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوئی اور طبعی امداد کے لئے فوری طورپر ہسپتال منتقل کی گئی لیکن وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دی۔پولیس جائے وقوعہ پہنچ کرگاڑی ڈرائیورکو حراست میں لے کر جمرودحوالات میں بند کردیا۔جس سے تفتیش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں