0

شیر گڑھ میں نوجوان وکلاء نے ملگری وکیلان میں شمولیت کا اعلان کردیا

شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک) بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے نوجوان وکلاء نے ملگری وکیلان  میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک سیف اللّٰہ خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں تخت بھائی بار  کامیابی کی طرف تیزی سے گامزن ۔تخت بھائی  بار میں ملگری وکیلان کی قوت میں زبردست اضافہ۔بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء سید ذوالفقار علی شاہ ایڈوکیٹ۔شفقت رضاء ایڈوکیٹ۔اور محمد وسیم خان ایڈوکیٹ نے باضابطہ طور پر ملگری وکیلان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ملگری وکیلان کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مقصود علی خان ایڈوکیٹ اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے انکو سرخ ٹوپیاں پہنائی ۔ملک سیف اللہ خان نے انکی شمولیت کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے مبارک باد دیا۔اور اس بارے ممتاز قانون دان مشتاق علی مہمند کے کوشیشوں کو سراہا گیا۔اور کہا کہ ائندہ چند روز میں مزید وکلاء حضرات شامل ہونگے۔بعد میں ان کے اعزاز میں ممتاز قانون دان ملک شھاب اللہ ایڈوکیٹ اور عباس خان ایڈوکیٹ نے ظہرانہ دیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری تخت بھائی بار ایسوسی ایشن آفتاب احمد خان ایڈوکیٹ  نے کہاعوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو گئے ہیں  حکمرانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا    انہوں  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں  موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کا بازار گرم ہے  عوام پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں  قوم کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر لگی ہوئی ہے اور آنے والا دور ایک بار پھر سرخ جھنڈے کی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا  کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے پاکستان کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور تمام تر فیصلے ورلڈ بینک کے احکامات پر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب اور بے بس عوام  پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اور اب مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے  پی ٹی آئی حکومت پیٹرولیم مصنوعات  اور بجلی کی قیمتوں میں  بے تحاشا اضافے سے عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں  انہوں نے کہا کہ آنا آنے والا دور عوامی نشنل پارٹی کا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں