0

عمران خان یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں جلسے سے خطاب کریں گے

کوٹلی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر5 فروری کو کوٹلی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ کوٹلی کے حوالے سے کوٹلی انتظامیہ کا اجلاس ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان،ایس پی راجہ محمداکمل خان کی زیرصدارت اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان،اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈی ایس پی ندیم عارف، ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمدخان، ایکسین بلڈنگ مرزارضوان شبیر،ایکسین شاہرات اشتیاق مغل،ایم ایس ڈی ایچ کیوسردارمحمدنصراللہ خان،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،مہتمم جنگلات سردارمحمدفاروق خان،مہتمم جنگلات اشرف پروانہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسردارمحمدیاسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسول ڈیفنس سرداررفیق،آفیسررفیوجی ہارون راجہ، ریسکیو1122شوکت ناز،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرسردارسرفرازاحمدخان،ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ محمدفرحان کریم،آفیسرمال راجہ ایازاحمدخان،چیف آفیسرسردارساجدخان،ڈی ٹی آئی محمدالیاس،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف،ٹریفک انسپکٹرسردارافتخارکے علاوہ دیگرمحکمہ جات کے آفیسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان،ایس پی راجہ محمداکمل خان نے آفیسران کو05فروری یوم یکجہتی کشمیرہولاڑانٹری پوائنٹ پرانسانی ہاتھوں کی زنجیراوروزیراعظم پاکستان کے دورہ کے حوالہ سے ضروری ہدایات بھی دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں