0

محکمہ تعلیم خیبر نے سن کوٹہ پر بھرتی ہونے والے لیٹرز تقسیم کئے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں سن کوٹہ پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کے سلسلے میں ضلعی ایجوکیشن دفتر میں سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر،اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر نثار خان کے علاؤہ اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب میں ان امیدواروں کو بھرتی کے لیٹرز دئیے گئے جن کے والدین دوران ملازمت فوت ہوچکے تھے جن میں 7 جونیئر کلرکس، 12 پرائمری ٹیچرز، 11 لیب اسسٹنٹس اور 4 اسپیشل پرسنز کوٹہ پر بھرتی ہونے والے افراد شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر نثار محمد نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے تمام تر بھرتیاں میرٹ پر کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے بھرتیاں میرٹ پر کی گئی جو کہ نیک شگون ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار محمد خان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عثمان بھی شریک تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں