0

ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ظہور شاکر

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اوقاف ظہور شاکر نے کہا ہے کہ ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نظام کی خرابیوں کو دور کرنا اور غریب طبقہ کو معاشی بدحالی سے نکال باہر کرنا عمران خان کا ویژن ہے۔ خیبر پختونخواہ کے عوام 31 جنوری سے قومی شناختی کارڈ  پر صحت انشورنس کے تحت مفت علاج معالجہ کے لئے 10 لاکھ روپے تک خرچ کرنے کی  سہولت سے مستفید ہو جائیں گے۔ پشاور محکمہ اوقاف دفتر میں ہنگو کے صحافی محمد فخر الاسلام کاکاخیل اور پارٹی عہدیداران سے خصوصی نشست  کے دوران معاون خصوصی ایم پی اے ظہو شاکر نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی ملکیت اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑانے کیساتھ مساجد میں سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے عملی طور پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے تحصیل ٹل میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینا ترجیحات میں شامل ہے جن کے تحت بیوٹیفیکیشن پر 70 کروڑ، لیز ڈویلپمنٹ پر 65 کروڑ، محکمہ ایریگیشن سکیموں پر 20 کروڑ، دوآبہ کربوغہ روڈ پر 18 کروڑ، 5 کلو میٹر نریاب روڈ پر 5 کروڑ، درشی متو خیل روڈ 3 کروڑ، چھپری وزیران 3 کروڑ، مختلف یونین کونسلز کے اندونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 10 کروڑ روپے، واٹر سپلائی کے ترقیاتی سکیموں پر 20 کروڑ روپے خرچ کرنے کیساتھ ساتھ تحصیل ٹل میں ریسکیو 1122 کی عمارت کی فوری تعمیر پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ٹل میں کمیونٹی سنٹرز، جنازگاہیں، جرگہ ہالز کی تعمیرات پر بھی جلد کام شروع کر کے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ ظہور شاکر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام 31 جنوری سے خیبر پختونخواہ قومی شناختی کارڈ پر کے پی کے کے 400 ہسپتالوں سمیت راولپنڈی اورلاہور کے بہترین ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک مفت صحت سہولت پا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے ملک میں جاری فرسودہ سیاسی روایات کا خاتمہ کر کے قائد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو معاشی، اقتصادی استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر کے ملک کو ایک منفرد تشخص سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظام میں موجودہ خرابیوں کو دور کرنے کے لئے عوام اور افسر شاہی کا تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ ظہور شاکر مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں