0

کانجو میں موٹر کار موٹر سائیکل سے ٹکراتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں تیز رفتار موٹر کار موٹر سائیکل سے ٹکراتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق شاہی بازار کانجو میں ایک تیز رفتار موٹر کار، ڈرائیور کے قابو ے باہر ہوتے ہوئے دوسرے سائیڈ پر موٹر سائیکل سوار سے ٹکراتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ تیز رفتار موٹر کار بجلی کے کھمبے سے بھی ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رات کو تقریباً تین گھنٹوں کیلئے بجلی کی سپلائی منقطع رہی اطلاع ملتے ہی کانجو پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ موٹر کار ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں