0

نورنگ، یوسی بائیست خیل کے مشران نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یوسی بائیست خیل کے مشران نے دھمکی دی ہےکہ اگر واپڈا حکام نے غیرقانونی بجلی اڈوں اور بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہ کیاگیا تو پو لیو مہم سے بائیکاٹ اور بنوں ڈیرہ روڈ کو احتجاجا بند کردیں گے۔گزشتہ روز یہاں یوسی بائیست خیل کے مشران کااحتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی تحصیل نورنگ کے امیر مولانااسعداللہ حقانی،جے یو آئی( س)کے مولاناہدایت اللہ چشتی،مولاناشفیع اللہ،حاجی ممداللہ جان،حاجی کریم خان،جمیل خان،حاجی معین اللہ سمیت بڑی تعداد میں مشران علاقہ نے شرکت کی۔مشران نے تھانہ گمبیلا پولیس کو اپنی فریاد سے آگاہ کیا۔اور زوردیاکہ واپڈا حکام کی جانب سے بائیست خیل میں جاری بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے۔ مشران علاقہ نے واپڈا کی جانب سے گمبیلا فیڈر پر غیرقانونی بجلی اڈوں اور بجلی کی ناروا سلوک لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جاری بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیاہے صرف یہی نہیں بلکہ کاروبازندگی بری طرح متاثر ہوئی مساجدوں اور گھروں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور علاقہ اندھیروں میں ڈوباہواہے انہوں نے واپڈا حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر گمبیلا فیڈر پر غیرقانونی بجلی اڈوں اور بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہ کیاگیا تو تو یوسی بائیست خیل کے عوام آئندہ پولیو مہم سے بائیکاٹ اور بنوں ڈیرہ روڈ پر شدید احتجاج کریں گے جس سے ہونیوالے تمام نقصانات کی ذمہ داری واپڈا انتظامیہ پر عائدہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں