0

پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ کا تعلیمی سرگرمیاں بحالی پر سوالیہ نشان

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) پرائیوٹ ایجو کیشن نیٹ ور ک (فین)کے صوبائی نائب صدر عبد الودود نے حکومت کی طر ف سے ونٹر کی چھٹیوں میں توسیع یہاں کے تعلیمی سر گرمیوں کی بحالی پر بڑا سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے کر ونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی نقصان کو پورا کر نے کے لیے یہ دلیل دی تھی کہ سیزنل چھٹیوں کو کم کیا جائے گا۔لیکن اب حکومت نے چھٹیوں میں 15فروری تک توسیع دے دی۔حکومت کا حالیہ فیصلہ غیر سنجیدہ ہے۔اور ونٹر زون میں بچوں کی تعلیم کی ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی مترادف ہے۔ونٹر زون میں پچھے دسمبر 2019سے جنوری 2021تک مشکل سے ہی دو مہینوں کے لیے تعلیمی ادارے تعلیمی سر گرمیوں  کے لیے کھلے رہے۔جبکہ گیارہ مہینے بند رہے ہو نا تو یہ چاہیے تھے کہ حکومت بچوں کی تعلیم کے نقصان کا ازالہ کر تی لیکن الٹاحکومت نے ونٹر زون کی تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں