0

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا بشام شانگلہ میں کھلی کچہری

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا بشام شانگلہ میں کھلی کچہری،شہریوں نے مسائل و شکایات کے انبار لگادیئے،زیادہ تر شکایات واپڈا، این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو،ٹی ایم اے،صحت اور تعلیم سے متعلق تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ علاقہ میں دو ڈیم بنیں ہیں جس سے ہمارے زمینیں بنجر ہوئیں،ایواڈ ہونے کے باوجود تاحال ہماری زمینوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکی، شانگلہ پسماندہ ضلع ہیں مختلف ملازمین باہر لی جارہی ہیں،واپڈا شانگلہ کے عوام کے ساتھ میٹر یونٹ سے لیکر ڈیم تک ہر شعبے میں امتیازی سلوک بھرت رہی ہیں۔این ایچ اے مین شاہراہ پر واقع شہر بشام میں کام پر توجہ نہیں دے رہی،نالیاں گندگی اور سلائیڈنگ سے بھری ہیں۔سی این ڈبلیو کرپشن کا گھڑ بن چکا ہیں محکمے کے انجینئر ٹھیکیداران کو فائدہ پہنچارہے ہیں جبکہ سڑکوں کی آڑ میں غریب لوگوں کے گھر گرارہے ہیں۔ٹی ایم اے سٹریٹ لائٹس ناقص لگائیں گئیں تھے جو اب ناکارہ ہوگئے ہیں،صفائی کا کوئی نظام نہیں ہر جگہ کچرا ہی کچرا ہے۔بالائی علاقوں میں صحت اور تعلیم کا برا حال ہے جبکہ ان سکولوں اور ہسپتالوں میں سٹاف اور انفراسٹرکچر کی کمی ہے اور زیادہ تر ہسپتالوں میں ادویات نا پید ہے۔افسران اپنی مرضی کے مطابق تبادلے کررہے ہیں جسمیں زیاتر سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں،سرکاری محکموں سے سیاسی دباؤ کم کیا جائیں۔سرکاری آفسران اور محکموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا انھیں بھی ٹھیک کیا جائیں۔اس کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ،سابق ناظمین اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا،فاصلوں کا خاص خیال جبکہ ماسک لگائیں گئیں۔علاقے کے عوام اور عمائدین نے ایک ایک کرکے پیش کئے زیادہ تر مسائل اجتماعی نوعیت کے تھے ۔کمشنر ملاکنڈ نے انتہائی توجہ کیساتھ عوامی مسائل سنے۔بعض درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت تمام ضلعی محکموں کے آفسران موجود تھے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں