0

انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹور نامنٹ کا اختتام پذیر

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔فائنل میچ چارسدہ ڈسٹرکٹ کبڈی ٹیم نے جیت لیا۔فاتح ٹیم نے مدمقابل صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو سنسنی خیز میچ کے بعد32پوائنٹس کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ضلعی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ضلع ہری پور کے علاقہ پنیاں میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں صوبے بھرسے بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔سیمی فائنل مراحل کے میچزمیں صوابی اور چارسدہ ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چارسدہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے مدمقابل صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 32پوائنٹس کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں