0

تخت بھائی میں سابق صدر نے موجودہ کابینہ پر کیس کیا

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) پیپل ورکرز یونین رحمن کاٹن ملز تخت بھائی کے صدر حاجی یعقوب خان نے تخت بھائی میڈیا نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر 2020 میں سابق صدر شیر زادہ نے موجودہ کابینہ پر کیس کیا تھا تو اس کو لیبر کورٹ نے 27 جنوری 2021 کو خارج کر دیا گیا جس کو موجودہ مزدور یونین نے خیر مقدم اور حق کا فیصلہ قرار دیا۔یہ یونین مزدور کی یونین ہے یہ کسی کی جاگیر نہیں ہے یہ ایک تحریک ہے آنے والا ریفرینڈم میں انشائاللہ مزدور بھائیوں کے تعاون سے بھاری اکثریت سے جیتونگا میرا یہ وعدہ ہے کہ مزدوروں کے حقوق پر کسی سے سودا بازی نہیں کروں گا کیونکہ مزدور میرا جسم کا حصہ ہے انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ گریجولٹی بقایا رقم بہت جلد مزدوروں کو ملے گا میرا تمام سرکاری اداروں سے درخواست ہے کہ سابق صدر سے لیبر ڈیپارٹمنٹ۔ ورکر بورڈ۔ سوشل سیکورٹی اور لیبر کالونی انکے ساتھ کوئی رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ ملز اور کابینہ سے مستعفی ہونے والا صدر ہے۔ اور اگر ہم رحمن کاٹن ملز اور مزدوروں نے اس کو تسلیم کیا یا قانونی طور پر آگیا تو ہم سب ان کا خیر مقدم اور قبول کریں گے۔ پیپل یونین نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کے لئے جنگ لڑا ہے اور بے شمار قربانیاں دی ہے سابق صدر نے پیپل ورکر یونین اور رحمن کاٹن ملز کو مختلف طریقوں سے نقصان دیا ہے اور CBA چیک کو بھی سٹاف کیا ہے۔ میں نے انتظامیہ سے 2 کروڑ 52 لاکھ رقم لیکر مزدوروں کو دیا ہے۔ اور بقایا رقم جس مزدور کر رہ گیا ہے وہ بہت جلد مزدوروں کو ملے گا اگر انتظامیہ نے نہیں دیا تو ہم احتجاج یا کوئی قانونی راستہ اختیار کریں گے پیپل ورکر یونین ایک مضبوط یونین ہے میں جو بھی کروں گا مزدور کے بہتر مستقبل کے لیے کروں گا جن میں اس کے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا اپوزیشن والے مزدور کے حقوق اور خدمت پر توجہ دیں۔کیونکہ میں مزدور ہوں اور صرف مزدور کی حق کی بات کروں گا۔سابق صدر مختلف کیسوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں ہمارے ساتھ مل کر صحیح معنوں میں مزدور کی خدمت کرے میں نے انتظامیہ سے ہمیشہ سابق صدر کے حق کے لئے جنگ لڑا ہے اور آج وہ میرے سامنے کھڑا ہو گیا ہے لیکن جیت حق کی ہوگی میں اس پروگرام کے ذریعے یہ بھی مزید کہونگا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی باتوں سے گریز کرکے ایک مضبوط اور بہترین شہری کا کردار ادا کرے کیونکہ ہمارا سوچ صرف مزدور کے حقوق کی خاطر ہوگا اس موقع پر سینئر نائب صدر زیادت گل۔جنرل سیکرٹری عبدالجمیل۔ نائب صدر میرولی خان۔ جونیئر نائب صدر اویس خان۔ فنانس سیکرٹری اکبر علی۔ نشروشاعت سیکرٹری زاہد امین اور آفس سیکرٹری لیاقت علی،۔نگران سرپرست اعلی سربلند خان موجود تھے-

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں