0

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں فاصلاتی نظام تعلیم کا ایک اہم ذریعہ ہے، ریجنل ڈائریکٹر

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرسوات/تیمرگرہ سلطان روم نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں فاصلاتی نظام تعلیم کاایک اہم ذریعہ ہے جس سے لاکھوں کی تعداد میں طلبہ وطلبات اپنے دہلیز پر تعلیم سے باآسانی حاصل کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الپوری میں جمعہ کے روز یونیورسٹی کے زیرانتظام بہارداخلہ مہم کے حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ اس داخلہ مہم میں میٹرک،انٹر کے داخلے جاری ہے جبکہ الپوری میں امتحانات کا سلسہ بھی شروع ہوچکا ہے۔شانگلہ سے اکثر ڈگری ہولڈرز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے فارغ ہیں،شانگلہ کے جس طالب العلم کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ ہمارے ویب سائٹ یا متعلقہ سنٹر الپوری یا پورن سے رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔انھوں نے شانگلہ کے دیگر علاقوں کے دوروں کے موقع پر اساتذہ،عوام اور طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک نام بن چکا ہے اور ان سے با آسانی ملک بھر میں تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ڈی ای او ایچوکیشن محمد آمین،اے ڈی ای او ہارون رشید،اے ایس ڈی او ڈھیرئی کفایت اللہ، پرنسپل افتخار علی،پرنسپل سلطان سکندرودیگر بھی موجود تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں