0

مہنگائی کم کرنے کی ہماری کوششیں رنگ لارہی ہیں، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ہمیں معاشی محاذ پر مزید کامیا بی ملی ہے اورمہنگائی کو کم کرنے کی ہماری کوششیں رنگ لارہی ہیں۔اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری  بیان میں کہا  کہ کنزیومر پرائس انڈیکس اور کور انفلیشن کی جو شرح ہماری حکومت کے قیام کے وقت تھی اس کے مقابلہ میں آج دونوں چیزیں کم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم سے کہا ہے کہ چوکس رہے تاکہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہدگوندل کے انتقال پر نہایت افسردہ ہوں۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔ وہ ہمارے وفاشعار ترین کارکنان میں سے ایک تھا جو سیاسی مافیاز کیخلاف جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ رہا۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں