0

وزیراعظم کا شان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اداکار شان شاہد کی والدہ اداکارہ نیلو کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نیلو کے انتقال پر جہاں پوری شوبز انڈسٹری نے غم کا اظہار کیا، وہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹرپر پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کے انتقال پر میری دعائیں اور ہمدردیاں شان شاہد کے ساتھ ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں