0

پبی میں پست قامت افراد کے درمیان کھیلوں کے مقابلے

پبی (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل سٹیڈیم پبی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن اور صوبائی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکاء اللہ نے پست قا مت افراد کے لئے کھیلوں کے مقا بلے منعقد ہو ئے جس میں صوبہ بھر کے پست قامت افراد نے بھرپور حصہ لیا جمنا سکٹ دوڑ کرسی کھیل کر کٹ سمیت مختلف کھیلوں کے مقا بلے ہو ئے پست قا مت افرادپشاور اداکار بمقابلہ کوہاٹ زلمی کے درمیان کرکٹ فائنل میچ کھیلا گیا جو پشاور اداکار نے جیت لیا مقا بلوں سے پست قا مت افراد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد بھی لطف اندوز ہو ئے مقا بلوں کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکاء اللہ اور دیگر مہما نوں نے کھلا ڑیوں میں انعا مات تقسیم کئے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں