0

کورونا ویکسین لینے پاک فضائیہ کا طیارہ چین پہنچ گیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے پاک فضائیہ کا طیارہ  چین پہنچ گیا، چین سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں آج (پیر کو) پاکستان پہنچیں گی۔این سی او سی کے مطابق پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے کے لیے نور خان ایئر بیس سے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچگیا۔ پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی  لاکھ خوراکیں آج (پیرکو) لائی جائیں گی۔ چینی وزیر اعظم عطیہ کی گئی کورونا ویکسین پاکستان کے حوالے کریں گے جو  ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔ ملک میں کورونا ویکسین کی اسٹوریج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،   کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔ ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا جہاں سے کورونا ویکسین صوبوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان کو روانہ کی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق صوبائی و ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کر دیئے گئے، پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگانے کا پلان ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں