0

ہنگو، ٹل پولیس اور پبلک لیزان کونسل اور مقامی عمائدین کا مشترکہ اجلاس

  ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوجرائم کیموثرتدارک اورانسدادکیلئیپبلک لیزان کونسل کواعتمادمیں لینے کیلئے پولیس افسران متحرک ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(پی ایس پی)اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرٹل پولیس اورپبلک لیزان کونسل اورمقامی عمائدین کامشترکہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس  ڈی ایس پی ٹل علی خان  اورایس ایچ اواصف حیات  کی صدارت میں تھانہ ٹل میں منعقدہوا۔اجلاس میں ٹل پبلک لیزان کونسل کیاراکین علاقہ۔عمائدین اورمشران نے شرکت کی.اجلاس  میں مشران نے ٹل پولیس کی کارکردگی پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسراکرام اللہ خان نے ہنگومیں چارج سنبھالنے کے بعدجس طرح منشیات ‘ہوائی فائرنگ اورسیاہ شیشوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا ہیوہ لائق تحسین ہے اجلاس میں پولیس اورعوام کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے،مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اور انسدادکیلئے مل جل کرکام کرنے پراتفاق کیاگیا.اجلاس میں علاقہ ٹل کے مشران نے علاقائی امن وامان برقراررکھنے  اورجرائم کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کاعزم کیا.ڈی ایس پی ٹل علی خان نیاجلاس  کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن وامان کے قیام اورمجرمانہ سرگرمیوں خصوصآمنشیات فروشی،ہوائی فائرنگ اوردیگرمعاشرتی جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے علاقہ مشران اورعوام کاتعاون اشدضروری ہے.پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کی علمبردارفورس ہونے کے ناطے اپنے فرائض بہتر ین اندازمیں سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہے۔اجلاس میں پبلک لیزان کونسل ‘ علاقہ عوام اورپولیس کے مابین امن وامان کیقیام کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے موثرتدارک کیلئے مل جل کردوطرفہ تعاون بڑھانے پرزوردیاگیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں