0

اسلام آباد، پنجاب میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کا آغاز

اسلام آباد،لاہور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ صحت نے شہریوں کو ٹائیفائیڈ سے بچانے کے لیے اسلام آباد اور پنجاب میں ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پنجاب کے 12 اضلاع اور اسلام آباد میں ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کا آغازہو گیا۔مہم کے دوران نو ماہ سے 15 سال کے 12.7 ملین بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائے گی۔نومبر 2019 ء میں پاکستان دنیا کا پہلا ملک بنا جس نے ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسین کو معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں متعارف کر ایا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں