0

اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ سے سینیٹ میں سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے۔پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں حکومتی رہنماؤں کو سرکاری زمینوں پر قبضوں کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اوپن بیلٹ کی تجویز پر اتفاق کیا تھا، لیکن اب اپوزیشن سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز سے بھاگ رہی ہے، کیونکہ وہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے، آج شفاف انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ خود اپوزیشن جماعتیں بن رہی ہیں۔۔ عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن سے مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ مسئلہ ہے، اس سے واضح ہوچکا کہ قبضہ مافیا اپوزیشن رہنماؤں کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں، گذشتہ حکومتوں کی پشت پناہی سے مافیا سرکاری زمینوں پر قابض ہوا، یہ لوگ سرکاری زمینوں سے کمائی کے پیسے سے سیاست کرتے رہے۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے اپنے ڈونرز کا مکمل ریکارڈ پیش کر دیا ہے اور تحریک انصاف نے کسی حکومت یا این جی او سے پیسے نہیں لیے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو مختلف ممالک اور شخصیت نے فنڈنگ کی، حقیقی فارن فنڈنگ تو نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان لیتے رہے، ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، الیکشن کمیشن میں وہ بے نقاب ہونگے۔مہنگائی کے بارے میں عمران خان نے حکومتی اقدامات کے نتائج ملنا شروع ہو چکے ہیں، شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پالیا اور اشیا کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، آج افراط زر اس سطح سے کم ہے جس سطح پر ہم نے حکومت سنبھالی تھی، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ عوام کو منتقل کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختوخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے، صوبے کے ہر شہری کو مفت صحت سہولیات دینا ہماری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، خیبرپختوخوا کے بعد پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں