0

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (میل) آمد اور ضلع میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) ریاض خان کی جانب سے ڈیڈیک چیرمین کو ضلع سوات میں تعلیمی سرگرمیوں اور ترقیاتی پروگرام کے حوالے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میل نے اب تک 500 مختلف کیڈر کے اساتذہ کے پروموشن کیے ہیں جبکہ 600 نئے آسامیوں پر بھرتی کیلئے ٹیسٹنگ سروس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور بھرتیوں پر تعیناتی کے لیے ٹیسٹ منعقد ہو رہے ہیں۔ اسی طرح چھ کلاس فور ملازمین کی فوتگی کوٹہ کے تحت بھرتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیش پر عمل درآمداور سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیرمین ڈیڈیک نے مختلف سکولوں کو اپگریڈ کرنے کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ فضل حکیم خان نے تاکید کی کہ بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن محکمہ کے افسران اسکولوں کے خود دورے کریں اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مزید تجاویز پیش کریں۔ فضل حکیم خان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ خود بھی ان دوروں میں شامل ہوں گے۔ چیئرمین ڈیڈیک نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری علی رحمان کو تعیناتی پر مبارکباد بھی دی۔ ایجوکیشن دفتر کا دورہ کرنے پر چیئرمین ڈیڈیک کو محکمہ کے افسران کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں