0

خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔ انہوں نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں