0

شانگلہ پولیس کی کاروائی، مضر صحت شہد فروخت کرنے پر ملزم گرفتار

سوات (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ پولیس نے عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خالص شہد کی آڑ میں مضر صحت ملاوٹ شہد فروخت کرنے والا بین الاضلاعی ملزم گرفتار کر لیا ہے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ چوگا داور خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ خان کی ہدایت اور عوامی شکایت کے پیش نظر کیا۔بین الاضلاعی ملزم شاہ ولی خان ولد خان محمد ساکن امانکوٹ سوات کے قبضے سے مضر صحت چھ کلو گرام شہد برامد۔ملزم کے خلاف تھانہ چوگا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم کو تھانہ چوگا منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے، مزید برآمدگی کی بھی قوی امید ہے۔ اسطرح شانگلہ پولیس دیگر ملوث ملزمان کی بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ خان کا کہنا تھا کہ سادہ لوح عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں