0

عبدالولی خان یونیورسٹی کے بی ایس امتحانات کے فیسوں میں اضافے کے حوالے سے احتجاج

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) گورنمٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے طلباء کا عبدالولی خان یونیورسٹی کے (بی ایس) کے امتحانات کیلئے فیسوں میں اضافے کے حوالے سے بھر پور احتجاج ریلی۔ احتجاج ریلی الیاس خان اور بلال خان کے زیر قیادت میں کیا گیا۔ طلباء نے احتجاجی ریلی کالج سے لیکر مین ملاکنڈ روڈ تک نکالی گئی۔ مین ملاکنڈ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی نے فیسوں میں جو ظالمانہ اضافہ کیا ہیں وہ سراسر ناانصافی ہے جس کی ہم غریب لوگ برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے. ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ فیسوں میں زیادہ اضافے کی وجہ سے نوٹس لیں اور فیسوں کو کم کریں کیونکہ سرکاری کالجز میں غریب آدمی کی بچے بڑھتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں