0

الپوری میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، کاروباری زندگی ٹھپ

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری اور مضافات میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے،عوام بل بلا اُٹھے۔گزشتہ تین دنوں سے شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری اورمضافاتی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے۔کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی،بجلی کے بندش سے دفاتر،ہسپتال اور دوسرے اداریں بھی انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔عوام کا کہناہے کہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کا جینہ حرام کررکھا ہے تو دوسری طرف بجلی نا ناروا لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی کو مفلوج کردیا ہے یہ شانگلہ کے عوام کیساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔عوام نے پیسکو چیف اور حکومت منتخب نمائندوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اگر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سڑکوں پر نکل آئے گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں