0

جمرود کےعلاقہ چورہ میں بھاری ہتھیار کی برآمد

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ چورہ میں سیکورٹی اداروں کی اطلاع پر پولیس کی کاروائی۔ اس حوالے سے ڈی پی او خیبر محمد اقبال نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ زمین میں چھپایا گیا بھاری تعدادمیں اسلحہ پولیس نے تحویل میں لیا ہے،برآمد ہونے والا اسلحہ میں 50 کلوگرام بارودشامل ہے، 13 عدد توپ گولے؛ 17 عدد مارٹر گولے شامل ہے،آر پی جی 14 عدد گولے بھی قبضہ میں لیا گیا،اسلحہ دہشت گردوں نے چھپایا تھا پولیس نے دہشت گردوں کی پشاوراورمضافات میں تباہی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا ہے جبکہ دہشت گرد ایک ماہ قبل گرفتار ہوئے تھے اور ان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں